9 اگست، 2017، 7:07 PM

فرانس میں کار سوار حملہ آور نے 6 فوجیوں کو کچل دیا

فرانس میں کار سوار حملہ آور نے 6 فوجیوں کو کچل دیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے لووا لووا پیرے میں کار سوار حملہ آور 6 فوجیوں کو کچل کر فرار ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے لووا لووا پیرے میں کار سوار حملہ آور 6 فوجیوں کو کچل کر فرار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے لووا لووا پیرے ميں حملہ آور نے اپنی سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار چھاؤنی سے نکلنے والے انسداد دہشت گردی شعبہ کے فوجیوں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھ رہی ہے ۔سرکاری ترجمان کے بیان کے مطابق گاڑی نے جان بوجھ کر فوجيوں کو نشانہ بنايا ہے۔ فرانسیسی استغاثہ کے مطابق اقدام قتل اور دہشت گردی کے پہلو سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی فورس کی بیرک کے قریب سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار میں بیٹھا ایک شخص انتظار کررہا تھا اور پھر جیسے ہی فوجی باہر نکلے وہ تیزی سے گاڑی بھگاتا ہوا آیا اور فوجیوں کو روند کر فرار ہوگیا۔فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

News ID 1874454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha